تازہ تر ین

فوجی عدالتوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ …. نئے قانون کی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے نئے قانون کی تیاری شروع کردی ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینا ہے۔ تاکہ ملک دشمنوں کیخلاف ایک مستقل نظام سامنے آسکے۔ اس ضمن میں فوجی عدالتوں کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان قانون ضم کرکے نئے قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو وزیرداخلہ کی حتمی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی بھیجے جائیں گے۔ مجوزہ قانون سے متعلق مختلف سطح پر مشاورت جاری ہیں ملزموں کو 90 روز تک حراست میں رکھنے کی شق بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے قانون کے بعد دہشت گردی کے مقدمات کیلئے فوجی عدالتیں مستقل ہوجائیں گی۔ حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیا قانون لانے پر کام شروع کردیا علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے چوری‘ ڈکیتی و دیگر جرائم پر سزاﺅں میں اضافے کا ترمیمی بل دو ہزار چودہ منظور کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کو دہشت گردوں کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کا اختیار مل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پوپا اور اے ٹی اے کو ملا کر نئے انسداد دہشت گردی قانون کا مسودہ تیارکرلیا ہے اور اس پر وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے پوپا اپنی مدت پوری کرنے کے بعد غیرمو¿ثر ہوچکا ہے۔ نئے قانون کی کوئی مخصوص مدت نہیں ہوگی۔ ادھر وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مزید 40 مقدمات کارروائی کے لئے فوج کو بھیج دیئے ہیں وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے یہ 40 مقدمات پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے وزارت داخلہ کو ارسال کئے تھے جن کی کمیٹی نے بغور جائزہ لینے کے بعد منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیج دیئے اب وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ مقدمات فوج کی جیگ برانچ کو بھیج دیئے گئے ہیںاور جیگ برانچ کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات پر فوجی عدالتوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain