اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے پانامہ لیکس پر الائنس بنایا تو تحریک انصاف اس الائنس میں ضرور شامل ہوگی مگر یہ بات واضع ہے کہ تحریک انصاف کسی انتخابی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی اگر سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو بطور شہری سڑکوں پر نکلنا میرا حق ہے ۔ نواز شریف اور ذولفقار علی بھٹو دونوں فوج کی پےداوار ہیں تاہم ذولفقار علی بھٹواور نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر سٹرکوں پر نہ نکلتے تو پانامہ کا ایشو ختم ہوچکا ہوتا ۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔ سبگدوش ہونے والے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ظہیر احمد جمالی سے قوم کو کافی توقعات تھیں لیکن انہوں نے پانامہ کیس کی سماعت ملتوی کرکے پوری قوم کو مایوس کیا ان کو سپریم کورٹ کا بینچ نہیں توڑنا چاہیے تھا ۔ صرف تین سے چار روز کی سماعت رہ گئی تھی ایسے موقع پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے ۔ پاکستان میں تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایکسپورٹ میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔ پاکستان پر غیر ملکی قرضے 6 ٹریلین سے بڑھ کر 23 ٹریلین ہوچکے ہیں ۔ دوبئی میں پاکستانیوں نے 750 ارب روپے کی جائدادیں خریدیں ہیں ۔ نیب کرپٹ لوگوں کے ساتھ ملا ہوا ہے پلی بارگین جیسے کالے قانون کے ذریعے کرپشن کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چئیر مین نیب کا تقرر سپریم کورٹ کے ذریعے کرنے کا کہا ہے میں تو ایک عرصے سے یہی کہہ رہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں سےنئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق پارٹی ترجمان فواد چوہدری ،ایم این اے شفقت محمود ،فیصل جاوید ، افتخار درانی اور شہزاد وسیم بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ آصف علی زرداری واپس آکر کوئی دھماکہ کریں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی پیپلز پارٹی اپوزیشن کرے گی ۔ بلاول بھٹو نے پوری اپوزیشن کرنے کی کوشش کی لیکن اب پتہ نہیں آصف علی زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کیا حکمت عملی اختیار کرے گی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی اور پیپلز پارٹی کو کافی نقصان ہوا اب پیپلز پارٹی نے اپنی کارکردگی کا از سرنو جائزہ لینا شروع کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں کیونکہ یہاں جمہوریت کو چلنے ہی نہیں دیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کے مطالبے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر تبالہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پانامہ لیکس سمیت آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے اور پارلیمنٹ میں کردار اداکرنے کے اعلان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماو¿ں نے اسبات پر اتفاق کیا کہ پانامہ کیس اور پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی جھوٹی تقریر کرنے پر عوامی رابطہ مہم تیز کی جائیگی اور نوازشریف کو ملک کے کونے کونے میں بے نقاب کای جائیگا، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں حصہ لینے یا نہ لینے بارے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں کیا جائیگا۔