تازہ تر ین

2 سال قبل قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش گھر کے صحن سے ایسی حالت میں ملی کہ ….

لاہور (کرائم رپورٹر) نشاط کالونی کے علاقہ سے دو سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کا معما حل ہوگیا، قتل اس کے جگری دوستوں نے کیا، پولیس نے کمرہ میں دبائی نعش کو نکال کر مردہ خانہ جمع کروادیا، گھر سے نوجوان کی نعش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق نشاط کالونی کا رہائشی وقاص نامی نوجوان OLXکے ذریعے موبائل اور لیپ ٹاپ کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا، اس کا اپنے قریبی رشتہ دار مجیب عرف راجہ کے ساتھ رنجش چلی آ رہی تھی۔ وقوعہ کے روز مجیب نے اپنے دوستوں فہیم شاہ وغیرہ کے ذریعے موبائل فون خریدنے کے بہانے مغل پورہ بلوایا جہاں وہ اسے عثمان کے گھر لے گئے جہاں ملزمان نے وقاص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور نعش کو کمرہ میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔ اس دوران تشویش لاحق ہونے پر وقاص کے ورثاءنے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے وقاص کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادیا، ورثاءنے وقاص کو رشتہ داروں اور دوست احباب کے ہاں تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جبکہ ملزم مجیب ارشد عرف راجہ بھی وقاص کے ورثاءکے ہمراہ اس کی تلاش میں رہا تاکہ ورثاءکو کسی قسم کا شبہ نہ ہوسکے۔ مقتول وقاص کے ورثاءنے بتایا کہ جوان بیٹے کی جدائی میں والدین صدمہ سے نڈھال ہو چکے تھے۔ بیٹے کی تلاش کے لیے عاملوں سے تعویذ دھاگے بھی کروائے مگر وقاص کا سراغ نہ مل سکا۔ آخر کار پولیس نے موبائل فون ریکارڈ کے ذریعے وقاص کے قریبی رشتہ دار مجیب راجہ کو حراست میں لیا جس نے پولیس کی روایتی تفتیش کے دوران سب کچھ اگل دیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے وقاص کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ جوان بیٹے کے قتل کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain