تازہ تر ین

اکیس سالہ ملکہ حسن اب سیاست میں جلوے دکھائیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ناگالینڈ کی 21 سالہ ملکہ حسن املیبنلا وٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں آﺅ¿نگزا وارڈ موکوکچونگ سے حصہ لیں گی۔املیبنلا وٹی گزشتہ سال مس ناگالینڈ بنی تھیں جبکہ اس سال وہ مس سپر ٹیلنٹ ورلڈ کے مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہیں اور وہ آج کل سیاحت اور انسانی حقوق کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔انہوں نے آﺅ¿نگزا وارڈ موکوکچونگ کی میونسپل کونسل نمبر 21 سے بلدیاتی انتخابات میں جنرل کٹیگری سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل کا سامنا ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاست میں آکر وہ بھی بدعنوان سیاست دانوں کا حصہ بن جائیں گی جبکہ زیادہ تر لوگوں نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ الگ سوچ رکھنے والے نئے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئے تاکہ سیاسی حالات میں بہتری آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain