تازہ تر ین

نئے سال پرعوام کیلئے بڑی خوشخبری, حکومت کا اہم اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کو منظور نہیں کیا گیا۔ حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کریگی۔ سمری میں مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیرخزانہ نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق اعلان سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15دن بعد ہوگا،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور انکی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کئی ممالک ہفتہ وار قیمتوں کا فیصلہ کرتے ہیں۔ حکومت یکم جنوری سے 15جنوری تک فیصلہ کریگی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کر ے یا مہینہ میں دو دفعہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ تک حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain