تازہ تر ین

92فیصد طلباء،41فیصد طالبات نشئی ….چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کے چیئرمین سینیٹر سجاد حسین طوری کی صدار ت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبا کی بڑی تعداد میں منشیات اور تمباکو کے استعمال میں بڑھتے ہوئے اضافے ، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے انسانی اعضا اور ٹیشوز کی پیوند کاری ترمیمی بل 2016 کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد سکولز ، کالجز میں بھی منشیات کے بے دریغ استعمال کا انکشاف کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت صحت حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سروے کے مطابق ، اسلام آباد سمیت پانچ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 9.2فیصد طلبا جبکہ 4.1فیصد طالبات منشیات کی عادی ہیں۔ رکن کمیٹی خالدہ پروین نے وزارت کیڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہاسلام آباد کے تین ماڈل کالجز اور تین ماڈل سکولز میںمنشیات کا استعمال عام ہے۔ چیئر مین کمیٹی سینٹر نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے آئندہ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور اینٹی مارکوٹکس حکام کو طلب کر لیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain