راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ملاقات میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناءچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے شاندار کارکردگی پر باکسر کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلائی ویٹ چمپیئن محمد وسیم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے محمد وسیم کو بہترین پرفارمنس اور کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستانی نوجوان کے لیے باکسر محمد وسیم مثال بنیں گے۔