تازہ تر ین

وسیم نے قومی سکواڈمیں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

کراچی /لاہور(اے این این)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوںنے کہا کہ جب دوستی اور یاریوں پر ٹیم تشکیل دی جائے گی تو ٹیم کا ایسا ہی حال ہونا ہے،قومی ٹیم میں ہر صورت تبدیلی ہونی چاہیے ۔یو اے ای میں ٹیم کو بلا کر چھ ٹیسٹ کھیل لئے جائیں تاکہ رینکنگ بہتر ہوجائے ۔تبدیلی ہونی چاہیے ،رینکنگ میں بہتری کیلئے قومی ٹیم یواے ای میں 6ٹیسٹ کھیلے،قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری بھی ناراض ہوگئے ہیں اور انہوںنے بھی قومی کھلاڑیوں پر خوب بھڑاس نکالی ۔انہوںنے کہا کہ میچ نہ جیتنے کی روایت تو پرانی ہے،پاکستان ٹیم اب ٹیسٹ ڈرا کرنا بھی بھول گئی ،آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ بھی باسآنی جیت کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔ شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ستم تو یہ ہوا کہ آخری دن بارش بھی نہ ہوئی۔ ایسے میں بھلا پاکستانی بیٹسمین پورے دن کیسے بیٹنگ کرسکتے تھے پھر وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے ،،پوری ٹیم 244رنز پر سمٹ گئی۔یہ 1999 سے اب تک آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار چوتھی ٹیسٹ سیریز ہے جس میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی ۔پشاور کے شائقین کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے۔ لاہورکےشہری بھی آسٹریلیا کےخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قراردے رہےہیں،ان کاکہناہےکہ قومی ٹیم کےکھلاڑیوں نےہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ٹیم کی خراب کارکردگی نے جہاںکراچی کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہےوہیں کوئٹہ کے شہریوں کو بھی مایوس کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain