تازہ تر ین

ریٹائر منٹ کا سوچنے میں ابھی بہت وقت باقی

سڈنی(اے این این) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، ابھی اس میں بہت وقت باقی ہے، آسٹریلیا نے ہوم کنڈیشنز کا خوب فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کیا، کامیابی کا کریڈٹ پوری کینگروز ٹیم کو جاتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پی ایس ایل کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا، آسٹریلیا میں آﺅٹ آف فارم رہا، شروع میں رنز نہ ہوں تو پریشر بڑھ جاتا ہے، پریشر میں آکر غلط شاٹ کھیلے اور اسی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کر سکا، کسی بھی ملک کے پلیئرز کو فٹنس میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے، ہمارے لئے یہ ایک مشکل سیریز تھی، آسٹریلیا نے ہوم کنڈیشنز کا خوب فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کیا، کامیابی کا کریڈٹ پوری کینگروز ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل ہیں، نوجوان پلیئرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس تلخ تجربے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ گابا میں فائٹ بیک کے بعد ہمیں خود اعتمادی ملی تو میلبورن میں شکست سے ٹیم مورال ڈان ہوا۔مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل تھے،آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔آخر میںٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز0-3سے ہاری تھی۔ اس طرح کی شکست کے بعد حوصلے پست ہو جاتے ہیں، ایک ایشین ٹیم کے طور پر ہمیں بہت زیادہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔میلبورن ٹیسٹ کے آخری دن کی وجہ سے ٹیم کا مورال گرا۔انہوں نے کہا کہ اظہر اور اسد شفیق کی کارکردگی اچھی رہی، امید ہے پاکستان ٹیم ون ڈے سیریزمیں بہتر پرفارم کرے گی۔ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل،اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔سیریز میںیونس خان اظہرعلی اور اسد شفیق نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain