تازہ تر ین

آج شاہینوں کا کینگروز الیون کے ساتھ ٹاکرا

برسبین(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کے لیے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی کپتانی اورمیزبان سائیڈولیم بسسٹوکی قیادت میںمیدان میں اترے گی۔ شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا ، پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ،ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے زخموں سے چورگرین شرٹس نے برسبین میں پڑاو¿ ڈال دیا ہے، سٹار آل راو¿نڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز کھیلے گی۔پہلا ایک روزہ میچ 13 جنوری کوبرسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن تیسرا 19جنوری کو پرتھ چوتھا 22 کو سڈنی پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 جنوری کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہوگئی۔حفیظ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے۔سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف انکار کردیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain