تازہ تر ین

خیبر پختونخواہ کو وقت نہیں دے سکا کیونکہ ….

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کو ٹھیک طریقے سے وقت نہ دینے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ دھرنے اور پاناما کیس کے باعث خیبر پختونخوا کو وقت نہیں دے سکا، کرپشن کیخلاف جنگ ایک دن میں نہیں جیتی جاسکتی لیکن ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں، اوورسیز ملک میں سرمایہ لانا چاہتے ہیں لیکن کرپشن کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہورہی، ادارے کمزور ہونے کے باعث کرپشن ہورہی ہے، اداروں میں حکمرانوں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ سرمایہ کاری میں پاکستان اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا، پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے تین سالوں میں نمایاں ترقی کی، کے پی کے کی بہتری کیلئے ایسے ہی کام کیا جا رہا ہے جیسے شوکت خانم ہسپتال کیلئے کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ صوبے کے سیاحتی وسائل کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دیں اور اس سلسلے میں قابل عمل قوانین وضع کریں۔ کمراٹ جیسے اہم مقامات کو نیشنل پارک ڈکلیئر کرنے اور سیاحتی مقامات کی ترقی اور صفائی کا منظم طریق کار وضع کرکے کم وقت میں زیادہ وسائل پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ جس سے نا صرف معیشت مستحکم ہو گی بلکہ روزگار کے وسیع مواقع پید ہونگے۔ کاروبار کو فروغ ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ وہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت سیاحت ، کھیل ، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ پر اجلاس میں گفتکو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت اور سیاحت محمود خان، صوبائی وزیر محمد عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی، مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی، عبدا منعم، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، چیف سیکرٹری عابد سعید ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان اور سیکرٹری سیاحت نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے گلیات ترقیاتی ادارے کی طرز پر ادارے بنانے پر کا م کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے آزاد اور با اختیار بورڈز بنائے جا رہے ہیں۔ جن میں پرائیوٹ سیکڑ کو بھاری نمائندگی دی گئی ہے ۔ ہم کالام ، چترال ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع کے سیاحتی مقامات کے لئے بھی علیحدہ اتھارٹیاں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو محفوظ اور سیاحوں کے لئے پر کشش بنانے کے لئے آزاد مینجمنٹ ضروری ہے۔ تاکہ ترقی کے مجمو عی عمل میں شفافیت لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ترقیافتہ مما لک کی طرز پر قوانین وضع کئے جائیں۔ اسی طرح جھیلوں کی صفائی ستھرائی اور حفاظت کے لئے بھی اتھارٹیز ہونی چاہیئں ورنہ یہ وقت کے ساتھ تباہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جس کو ترقی دے کر ہم صوبے کی معیشت کی کل وقتی طور پر مضبوط سہارا دے سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے گلیات میں سرکاری ریسٹ ہاو¿سز کو بھی عوام اور سیاحوں کے لئے کھول کر ایک نئی روایت ڈال دی ہے تاکہ سرکاری سہولیات سے عوام اور سیاح استفادہ کر سکیں جس کے نتیجے میں پچھلے سال بڑے پیمانے پر سیاح ان صحت افزاءمقامات سے لطف اندوز ہوئے اور آئندہ سال اس سے کئی زیادہ لوگ ان صحت افزاءمقامات کی طر ف دیکھ رہے ہیں اس لئے صوبائی حکومت کی تیاری بھی اس تناظر میں ہونی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain