کراچی(ویب ڈیسک)بین الاقوامی سطح پر پاکستان اکیلا نہیں فوربز نے بھارت کی غلط فہمی دور کر دی۔غیر ملکی معتبر جریدے فوربز کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے بعد پاکستان نے بھارت کو عالمی سیاست میں بھی مات دے دی۔ فوربز کا کہنا ہے جہاں ایک سال کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 40 فیصد سے زائد بڑھا وہاں بھارتی حصص بازار رینگتا ہوا صرف 8فیصد اوپر گیا۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بین الاقوامی سیاسی تعلقات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکمران ملک کی جغرافیائی اہمیت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان امریکہ اور چین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ قریب آگئے۔ اب چین پاکستان کے حصص بازار میں نئی روح پھونک رہا ہے۔فوربز کے مطابق چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایاکاری کر رہا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان فائدے میں اور بھارت خسارے میں ہے۔ تنازع کشمیر پر بھی چین پاکستان کا کھل کر ساتھ دے رہا ہے۔