تازہ تر ین

فیکاکی رپورٹ حقائق پرمبنی نہیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا ) کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے غیر ملکی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں سکیورٹی کے حالات اب بھی اچھے نہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں فیکا کی رپورٹ پڑھ کر حیرت اور افسوس ہوا ہے کیونکہ اس رپورٹ میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اس کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ لاہور میں غیرملکیوں پر حملے ہورہے ہیں لگڑری ہوٹلوں پر حملے ہورہے ہیں جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔معلوم نہیں فیکانے یہ معلومات کہاں سے اکٹھی کی ہیں؟نجم سیٹھی نے سوال کیا کہ اگر فیکا یہ دعوی کرتی ہے کہ اسے مبینہ طور پر سکیورٹی ماہرین نے یہ سب کچھ بتایا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ جاننا چاہے گا کہ وہ سکیورٹی ماہرین کون ہیں۔اور ان کے نام بتائے جائیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر فیکا کو معلوم ہی نہیں ہے کہ پاکستان خصوصاً لاہور میں اسوقت سکیورٹی کی صورتحال کیسی ہے۔پاکستان میں کرکٹ شائقن بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے بے چینی سے منتظر ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے چند ہی غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان آنا ہے اور ان کی بھی حفاظت کے لیے تین ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار موجود ہونگے ان کےلیے آرمڈ بسیں موجود ہونگی اور یہ صرف ایک دن کا معاملہ ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فیکا دنیا بھر کے کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم نہیں ہے اسے پاکستان اور بھارت سے یہی تکلیف ہے کہ وہ اسے اپنے یہاں دفتر کھول کر یونین سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتے لہذا وہ ان ملکوں کے بارےمیں منفی رویہ اختیار کیے رکھتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain