تازہ تر ین

آسٹریلیاالیون کو 196رنز سے شکست

برسبین (اے پی پی) بابر اعظم، شرجیل خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 98، شرجیل خان 62، عمر اکمل 54 اور شعیب ملک 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین 3,3 وکٹوں کو آﺅٹ کیا۔ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے جوش اینگلش70 رنز بناسکے، پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2,2 جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان ولیم بوسسٹو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم کی طرف سے اسدشفیق اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق 4 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے، شرجیل خان بدقسمتی سے 62 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے، شعیب ملک 49 رنز بناکر گرین کی گیند پر اینگلش کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، عمر اکمل 54 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر اینگلش کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، بابر اعظم 98 رنز بناکر تھورنٹن کی گیند پر سانگہا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،عماد وسیم 15 رنز بناکر گرین کی گیند پر میریڈتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، محمد نواز 12 رنز بناکر گرین کی گیند پر میریڈتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،محمد رضوان 22 اور اظہر علی 1 رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے یوں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین 3,3 وکٹوں کو آﺅٹ کیا 335 رنز کے تعاقب میں پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور اسکے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ ٹی جے ڈین بغیر کوئی رن بنائے، عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، ثام راپہیل بھی عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کے کپتان بوسسٹو 3 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، پیوکوسکی 10 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،سنگہا 20 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، وکٹ کیپر ہنچلیف 4 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس موقع پر اینگلش کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 70 رنز بناکر اظہر علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، سوتھرلینڈ 9 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، تھورنٹن 5 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، گرین کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، میریڈیتھ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور یوں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 335 رنز ہدف کے تعاقب میں 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم کو 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2,2 جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain