نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بھٹینڈ امیں بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا گیا،ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بھٹینڈا میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش بادل سنگھ ریاستی انتخابات کے دوران مہم جوئی کے لیے لامبی کے علاقے میں گئے۔اس موقع پر لال بھائی گاﺅں کے غریب لوگوں نے پرکاش بادل سنگھ کو خطاب کرنے سے روک دیا اور شدید احتجاج کیا۔لوگوں نے الزام لگا یا کہ پرکاش باد ل سنگھ نے ہمارے علاقے میں بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔اس ہی دوران ایک شخص نے پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا۔پولیس نے حملہ آور کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔