تازہ تر ین

پاکستان کے پاس کچھ بھی نہیں, بعد میں بھارت کی زبانیں بند ہو گئیں, زمین پر ایٹمی ہتھیار تباہ بھی ہوجائیں ,تو بھی سمندر سے حملہ کرنے کی طاقت, بڑی شخصیت کا حیران کُن بیانت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ جب پاکستان نے ایٹم بم بنانے کا دعویٰ کیا تو اس وقت بھی بھارت نے بڑا پراپیگنڈا کیا تھا اور کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے لیکن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو ان کی زبانیں چپ ہو گئیں۔ اب بھی بھارت یہی سمجھتا تھا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی میزائل کا تجربہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن پاکستان نے یہ کر دکھایا ہے تو منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ بھارت کبھی بھی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان کے کامیاب ایٹمی میزائل تجربے کی پوری ویڈیو موجود ہے۔ اس طرح کے تجربات کرتے ہوئے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی چونکہ میزائل نچلی سطح پر پرواز کرتا ہے اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ عام طور پر تصور ہے کہ ایٹمی حملے کی صورت میں پہل کرنے والا دوسرے ملک کا زیادہ نقصان کر دیتا ہے لیکن اگر ایسی صورت ہو کہ آپ کی سب میرین سمندر میں موجود ہوں تو وہ آسانی سے جوابی حملہ کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینل ۵ کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain