تازہ تر ین

جبری مشقت کرنیوالے 25 بچے با زیاب …. ٹھیکیدار کیساتھ کیا ہوا …. دیکھئے خبر

لاہور(چینل فائیو رپورٹ) چینل فائیو نے کمسن بچوںپر بدترین تشدد اور جبری مشقت کو بے نقاب کردیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقامی فیکٹری میں 5 سے 8 سال کی عمر کے کمسن بچوں سے رسیاں باندھ کر جبری مشقت کروانے والے گروہ کے خلاف چینل فائیو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 سے زائد کمسن بچوںکو جبری مشقت کرتے ہوئے بازیاب کروالیا جبکہ موقع سے فیکٹری مالکان اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ کمسن بچوں کو فیکٹری مالکان کی جانب سے شدیدتشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جبکہ اکثر بچوںکو جبری مشقت کے دوران تشدد کرکے بازو توڑ دیئے گئے،فیکٹری مالکان کمسن بچوںکے علاوہ ذہنی معذور بچوں سے بھی زبردستی جبری مشقت کرواتے تھے۔ چینل فائیو کی کارروائی پر اہل علاقہ نے چینل فائیو زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نوری بوری دربار کی گلی میں واقع فیکٹری میں 5 سے8 سال کی عمر کے 50 سے زائد بچوں اور ذہنی معذوروںسے تشدد کرکے جبری مشقت کروائی جارہی تھی۔چینل فائیو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی کی دوران ملزموں نے اکثر بچوں کو موقع سے فرار کروادیا جبکہ موقع پر 25 سے زائد بچے موجودتھے جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالکان حاجی اجمل اور علی نامی ٹھیکیدار خالد کے ساتھ مل کر بچوںکو تشدد کا نشانہ بناتے اور جبری مشقت کرواتے تھے۔ملزموں نے متعدد بچوںکوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک بچے کی بازو ٹوٹ گئی جبکہ ایک بچہ ذہنی توازن کھو بیٹھا اور اس پر بھی تشدد کرکے اس کا ہاتھ توڑ دیا گیا۔ ملزم 5 سے 8 سال کے بچوںکو رسیوںسے باندھ کر 12 سے 14 گھنٹے تک مسلسل دوڑاتے رہتے، جبکہ بچوںکا کہنا ہے کہ اکثر ان سے 15 سے زائد گھنٹے رسیوںمیں جکڑ کر جبری مشقت کروائی جاتی لیکن کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔چینل فائیو کی کارروائی پر اہل علاقہ نے چینل فائیو زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔ جبکہ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہئے۔ چینل فائیو نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ مل کر فیکٹری پر کارروائی کی تو ملزموں نے پہلے بھاگنے کی کوشش کی بعد ازاں پولیس نے ملزموںکو موقع سے گرفتار کرلیا۔ شدید کا نشانہ بننے والے بچوںکا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ان سے جبری مشقت کروائی جارہی ہے۔ چینل فائیو کی کارروائی پر درندہ صفت گروہ کے تشدد کا نشانہ بننے والا اور ذہنی معذور بچہ اپنے مظالم کی داستان سناتے ہوئے رو پڑا۔ تھانہ فیکٹری ایریاکے ایس ایچ اورنے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزموںنے بچوںپر انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیںجن کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ملزموںسے جب جبری مشقت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو تمام ملزم آئیں بائیں شائیںسے کام لیتے رہےوطن عزیز کے مستقل کے نونہالوں سے جبری مشقت کروانے والے گروہ کو چینل فائیو نے بے نقاب تو کردیا لیکن سوال یہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے سخت احکامات کے باوجود مقامی فیکٹریوںنے ہزاروں کی تعداد میں کمسن بچوںکو تشدد کا نشانہ بنا کر جبری مشقت کروانے والے گروہوں کے چائلڈپروٹیکشن بیورو اور دیگر اداروں نے کارروائی کیوں نہیںکی۔ شاہدرہ کے علاقہ میںبچوںپر ہونےوالے انسانیت سوز مظالم نے جہاں اہل علاقہ کو نمدیدہ کردیا وہیں پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کے لوگ بھی بچوںکی حالت زار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain