کراچی(آئی این پی)وزیراعظم کے تجارتی پیکج کے فرینکفرٹ میں بھی چرچے ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نقی باری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تجارتی پیکج نے بھارت بنگلہ دیش اور ویتنام کے ساتھ مقابلے کی سکت دی، اس پیکج سے پاکستان کی برآمدات بڑھنے کی توقع ہے،ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں بھی پاکستانی ایکسپوٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین ایف پی سی سی آئی نقی باری نے کہاکہ وزیراعظم کے تجارتی پیکج نے بھارت بنگلہ دیش اور ویتنام کے ساتھ مقابلے کی سکت دی ۔ اس پیکج سے پاکستان کی برآمدات بڑھنے کی توقع ہے،حکومت ایکسپوٹرز کو یارن کی سپلائی بھی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی ایکسپوٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے۔