تازہ تر ین

بیرون ملک نوکریوں کا جھانسا …. خوفناک سکینڈل کا انکشاف

لاہور(خصوصی رپورٹ)سادہ لوح افراد کو روز گار کے سلسلے میں سہانے خواب دکھا کر بیرون ملک لے جا کر اغوا کرنے والا ایک اور بڑاگروہ بے نقاب ہوگیا۔گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں جو لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے پہلے پاکستان میں رقم ہتھیاتی ہیں بعدمیں بیرون ملک میں مغوی بنا کردوبارہ لواحقین سے رقم ہنڈی حوالہ کے ذریعے منگوائی جاتی ہے ۔گروہ میں سیالکوٹ ،گجرات ،گوجرانوالہ مانسہرہ ،پشاور، افغانستان اور ترکی کے شہری شامل ہیں جن کے کوائف جمع کر لئے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پنجاب نے مذکورہ افراد کے موبائل فون ڈیٹا کے علاوہ بیرون ملک آنے جانے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ایف آ ئی اے نے پاکستان میں موجود گروہ میں شامل افراد کے کوائف لینے کیلئے نادرا، ڈی سی او آفس، آئی بی ایم ایس سمیت بینکوں کو لیٹر ارسال کر دیئے تاکہ ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان کی جائیداد کو قرق کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات چودھری سرور نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ایک ملزم شاہد محمود کو گرفتار کیا ،دوران تفتیش اہم انکشافات ہوئے اورپتہ چلا کہ ملزم شاہد محمود کا ایک بھائی زاہد اور ماموں زاد بھائی طارق ترکی میں رہتے ہیں جہاں انہوں نے ترک باشندے نظام الدین املی، قاری عبداللہ اور ترکی میں موجود افغان ایجنٹ ولی خان کیساتھ مل کر گروہ بنایا ہوا ہے جس میں سیالکوٹ کے رہائشی راشد محمود، شمائلہ جنید ،مانسہرہ کی رہائشی خاتون چمن اور پشاور کا رہائشی نورالرحمن بھی شامل ہیں۔متاثرین کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کے راستے ایران اور پھر ترکی لے جایاجاتا ہے جہاں گروہ نے ایک سیف ہاوس بنا رکھا ہے ۔ سیف ہاﺅس میں مغوی شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز تیار کر کے پاکستان میں لواحقین کو بھجوائی جاتی ہیں اور رقم ہنڈی حوالہ کے ذریعے وصول کی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ترکی میں اغوا ہونیوالے 4افراد کے لواحقین سے فی کس15لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ ملزم نور الرحمن نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم ترکی منتقل کی جس کے متعلق ایف آئی اے پنجاب نے ایف آئی اے کے پی کے کو آگاہ کر دیاتاکہ نورالرحمن کیخلاف کارروائی کی جا سکے ۔
گروہ بے نقاب


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain