برسبین (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ پاکستان کی بولنگ بہتر رہی مگر ہماری ٹیم نے جیت کااہم موقع گنوادیاہے۔ آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میں شکست کھانے کے بعد اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو ویڈ نے مشکل وقت میں اچھی سنچری سکور کی۔ انہوں نے کہا کہ میری انجری کافی بہتر ہے امید ہے جلد فٹ ہوجاﺅں گا۔آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔