کراچی(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ بدل گئی پاکستانی بیٹسمینوں کا انداز نہیں بدلا ،ان کیلئے کچھ نیا ہی کرنا پڑے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی نہیں معلوم دوسرے ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی کون کرےگا،پاکستانی کھلاڑیوں کا بیٹنگ اسٹائل پرانا ہے،یہ ون ڈے کرکٹ کا مستقبل نہیں۔’ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے بیٹسمین کھیل رہے ہیں ون ڈے میں 300 رنزبھی نہیں بنیں گے،ون ڈے کرکٹ بدل گئی پاکستانی بیٹسمینوں کا انداز نہیں بدلا ،ان کیلئے کچھ نیا ہی کرنا