آکلینڈ(نیوزایجنسیاں) اعصام الحق نے آکلینڈ مینز کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔سیمی فائنل میں اعصام اور پولش پارٹنر مارسن میٹووسکی نے نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینئیل اور برازیلین پلیئر مارسیلو ڈیمولائنر کو اسٹریٹ سیٹ میں 4-6 اور4-6 سے شکست دے دی، 4 سیڈجوڑی کا ٹرافی کیلئے مقابلہ جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپسکی سے ہوگا۔ اس سے قبل اعصام الحق اور پولش پلیئر مارسن میٹووسکی نے پہلے راو¿نڈ میں امریکی جوڑی جون اسنر اور ریان ہیریسن کیخلاف دلچسپ مقابلے میں 6-7 (7/4) اور1-6 سے فتح سمیٹی، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے اعصام الحق اور میٹووسکی نے میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور اسپیشن پلیئر ڈیوڈ ماریرو کوشکست سے دوچارکیا تھا۔