برسبین(یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر کھلاڑی محمد حفیظ گابا سٹیڈیم میں پہلا اوور کرانے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے۔ان سے پہلے کسی بھی سپنر نےپہلا اوور نہیں کرایا۔محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن پر پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ باﺅلنگ کی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں اسپنر محمد حفیظ نے میچ کا پہلا اوور کرایا۔حفیظ نےاپنے پہلے اوور صرف ایک رن دیا۔انہوں نے دو اوورز میں 3.5 کی اکانومی ریٹ سے 7سکور دیئے جس میں ایک چوکا بھی شامل ہے۔حفیظ کے پہلے اوور کی پہلی بال ڈیوڈ وارنر نے کھیلی۔یاد رہے محمد حفیظ پر مشکو ک باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے بالنگ کرانے پرپابندی لگا دی گئی تھی۔