برسبین (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر محمدرضوان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے 4 شکار کئے۔ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں محمدرضوان نے وکٹ کے پیچھے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔، انہوں نے شاندار کیپنگ کرتے ہوئے کینگروز کے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ رضوان نے ٹریوس ہیڈ، سٹیون سمتھ، کرس لائن اور مچل مارش کے کیچز تھام کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔