تازہ تر ین

ویڈ پر قسمت کی دیوی مہربان

برسبین (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیوویڈ پر قسمت کی دیوی مہربان رہی، گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کی وجہ سے آﺅٹ ہونے سے بچ گئے۔ جمعہ کو پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے ویڈ کیلئے اچھا ثابت ہوا۔، انہوں نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں قسمت نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا، 49ویں اوور کی چوتھی گیند پر ویڈ عامر کی فل ٹاس گیند کو لیگ سائیڈ پر ہٹ کرنے میں ناکام رہے تو گیند وکٹوں کے کنارے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی لیکن بیلز نہ گرنے کی وجہ سے ویڈ آﺅٹ ہونے سے بچ گئے اور بعدازاں وہ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain