ویلنگٹن(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں گراؤنڈ میں ایمبولنس بلوا کر علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کے بیسن ریزرو ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی دوسری اننگز کے دوران مشفیق الرحیم کیوی پیسر ٹم ساؤتھی کے باؤنسر سے بچنے کے لیے جھکے لیکن گیند ہیلمٹ پر جا لگی، مشفیق فوراً زمین پر گر گئے، دونوں ٹیموں کے طبی عملے نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا اور پھر گراؤنڈ کے اندر ایمبولینس بلوا کر مشفیق الرحیم کو اسپتال منتقل کیا گیا۔