پرتھ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے کینگروز کے تین اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولرمچل سٹارک اور آل راو¿نڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف تیسرے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ نوجوان بلے باز کرس ِلن بھی گردن میں تکلیف کے باعث پرتھ میں تیسرا ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی بورڈ کے مطابق اہم فاسٹ بولرمچل سٹارک کو مسلسل کھیلنے کے بعد آرام کی ضرورت ہے۔ قائم مقام سیلیکٹر ٹریور ہانز کے مطابق مچل سٹارک نے پچھلے چھ ماہ میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ہم چاہتے تھے کہ سٹارک کو کچھ آرام دیا جائے۔ بورڈ سمجھتا ہے کہ ابھی مچل سٹارک کو آرام دینے کا اچھا موقع ہے۔کندھے کی تکلیف میں مبتلا آ ل راو¿نڈرمچل مارش فزیو تھیراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے بتایا کہ مچل مارش کے کندھے کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا ہے اس لیے انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لئے مکمل آرام اورعلاج کی ضرورت ہے۔ مارش پاکستان کے خلاف مزید تین ایک روزہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے تاہم ان کا نام آئندہ ماہ ہونے والے دورہ بھارت کیلئے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہے۔تیسرے ون ڈے کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمین پیٹر ہینڈزکومب کا نام فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ مچل مارش کے متبادل کے طور پر مارکس اسٹانز کا نام شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔