میلبورن (آئی این پی)آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کے عالمی نمبر ایک نے یوکرائن کے مارچینکو کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں اینڈی کا مقابلہ یوکرائن کے مارچینکو کیساتھ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ عالمی نمبر ایک پلیئر نے پہلے دو سیٹ سنسنی خیز کھیل کے بعد سات پانچ اور سات چھ سے اپنے نام کیے۔ تیسرے سیٹ میں اینڈی اپنے حریف پر چھائے رہے اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ برطانوی اسٹار نے تیسرا سیٹ چھ دو سے با آسانی جیت کر ایونٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔