تازہ تر ین

آسٹریلین سائیکل ریس کاآخری مرحلہ کالیب ایون نے جیت لیا

سڈنی ( آئی این پی)سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں میزبان ملک کے سائیکلسٹ کالیب ایون کامیاب آئر لینڈ کے سائیکلسٹ سیم نے ریس کے دوران دوسرا جبکہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں میزبان ملک کے سائیکلسٹ کالیب ایون نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری روز دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے خوب محنت کی۔میزبان ملک کے رائیڈر کالیب ایون نے 22 لیپس پر مشتمل فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے فتح کے جھنڈے گاڑھے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے سال ایونٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا اعزاز احاصل کیا۔آئر لینڈ کے سائیکلسٹ سیم نے ریس کے دوران دوسرا جبکہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain