تازہ تر ین

ٹرمپ کیخلاف ایک اور سکینڈل, روسی خاتون کا اہم انکشاف

ماسکو(نیٹ نیوز)نومنتخب امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی میں بھی کئی سکینڈل سامنے آچکے ہیں لیکن دورہ روس کے دوران ان کی مبینہ بے حیائی کے بارے سامنے آنے والا سکینڈل کچھ الگ ہی تہلکہ خیز ثابت ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز سابقہ مس ہنگری نے ان کی فحش پارٹی میں شامل ہونے کا انکشاف کیا اور آج ایک نوجوان روسی جسم فروش لڑکی سامنے آگئی ہے جس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی خدمات فراہم کرنے والی لڑکیوں میں وہ بھی شامل تھیں۔ویب سائٹ ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق ایوانا نے روسی اخبار ماسکو ڈیلی ہیرلڈ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کے ساتھ گزرے وقت کو نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کرکے دنیا کو حیران کر ڈالا ہے۔ ایوانا کا کہنا ہے کہ اسے اور اس کی دو سہیلیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے کمرے میں پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے آپس میں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد شرمناک اور غلیظ حرکات کیں۔ ایوانا نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایک رات کے لئے 10ہزار ڈالر (تقریباً 10لاکھ پاکستانی روپے) ادا کئے، جبکہ ان کی دونوں سہیلیوں میں سے ہر ایک کو بھی اتنی ہی رقم دی گئی۔واضح رہے کہ چند دن قبل یہ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آئی کہ برطانیہ خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کے ایک ایجنٹ نے 35 صفحات پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ ویڈیوز ہیں۔ یہ ویڈیوز مبینہ طور پر اس وقت بنائی گئیں جب 2011ئ میں ڈونلڈ ٹرمپ روس کے دورہ پر گئے اوررٹز کارلٹن ہوٹل میں قیام کیا۔ یہ وہی ہوٹل ہے جہاں ان سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ قیام کرچکے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس رپورٹ کی بار بار تردید کررہے ہیں لیکن ان کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین اب ایک ایک کر کے سامنے آتی جا رہی ہیں، اور سب کچھ بتا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain