تازہ تر ین

” پاپا “ نے ”ممی “ کو ڈنڈے اور ہتھوڑی سے ماراپھر وہ …. اہم انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملت پارک کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے جا ں بحق ہو نے والی دو بچوں کی ماں 30سالہ خاتون کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشک تھی، بعدازاں مقتولہ کی لاش کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتا ر ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ معصو م بچے ما ں کی لا ش سے لپٹ کر رو تے ر ہے۔ بعدازاں مقتو لہ کی لا ش کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا ہے۔ مقتولہ رقیہ کے بچوں کا کہنا تھا کہ پاپا نے ماما کو ڈنڈے اور ہتھوڑی سے مارا جس سے ماما بیہوش ہو گئی اور اللہ میاں کے پاس چلی گئی ۔معصوم بچوں کا مزید کہنا تھا کہ مامااور پا پا میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور پاپا ماما کو ڈنڈے سے مارتے تھے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رقیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہو ئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain