بشکیک:(ویب ڈیسک)ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے ارکان سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مال بردار بوئنگ طیارے نے ہانگ کانگ سے براستہ استنبول مناس جانے کے لئے اڑان بھری تھی کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 25 کلو میٹر شمال میں رہائش آبادی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں جہاز کے عملے سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/01/plane1.jpg)