برسبین (یوا ین پی)بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کا انجری مسائل کے سبب ویمنز بگ بیش لیگ میں سفر ممکنہ طور پر ختم ہوگیا۔ برسبین ہیٹ اور میلبورن رینی گیڈز کے مابین میچ کے دوران انہیں گھٹنے پر چوٹ لگی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گراو¿نڈ سے باہر منتقل کردیا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں ان کی انجری کی اصل نوعیت کا علم ہوسکے گا تاہم ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچوں میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جس کیلئے بی سی سی آئی نے ان کے علاوہ ہرمن پریت کور کو بھی آسٹریلیا سے جلد وطن واپس طلب کیا ہے۔