تازہ تر ین

مصباح اب ٹی 20 فارمیٹ میں جلوہ گرہونگے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق مارچ میں شیڈول ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ ایونٹ میں ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے، ایونٹ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، مصباح پاکستان سپر لیگ ختم ہونے کے فوراً بعد ہانگ کانگ آئس لینڈ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہانگ کانگ یونائیٹڈ ٹیم کوچ ریان کیمپ بیل نے اپنے بیان میں کہا کہ مصباح الحق ورلڈکلاس بلے باز ہیں ان کی شمولیت سے ایونٹ کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنشینل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain