کراچی(آن لائن)نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن میں واپڈانے تمام کٹیگریز میں کلین سویب مشن مکمل کرلیا، ایونٹ کے اختتام پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کےمطابق 54 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں اختتام پذیر ہوگی۔ ایونٹ کے تمام مقابلے جیت کر واپڈا نے کلین سویپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ واپڈا کے اویس زاہد نے مینز سنگلز کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ جبکہ ویمنز سنگلز میں واپڈا کی ماحورشہزاد نئی قومی چیمپئن بن گئیں ، پلوشہ بشیر بخار کے باعث فائنل نہ کھیل سکیں، مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں صباء رشید اور عظیم سرور نے میدان مارلیا، وقاص احمد اور صائمہ کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکستکا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز ڈبلز کا فائنل ہمااکرام اور سحر اکرم جبکہ مینز ڈبلز کا ٹائٹل حافظ عرفان اور عظیم سرور کے نام رہا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم فرپو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔