ڈھاکہ (اے پی پی) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 94 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ مگنن دو پریز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے، مگنن دو پریز 79 رنز بنا کر نمایاں رہیں، خدیجہ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں میزبان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فرغانہ حق کی 67 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، آیابونگا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔