تازہ تر ین

عمراکمل کو ون ڈے میں پاکستان کا 19واں بلے باز بننے کیلئے 52 رنز درکار

پرتھ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔ گرین شرٹس کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے ۔جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔ عمراکمل نے 2009ءمیں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 113 میچز میں 2948 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف (آج) جمعرات کو شیڈول تیسرے ون ڈے میں 3 ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain