تازہ تر ین

عمران خان کی ڈگری لندن کی ہے اور سوچ لنڈے کی…. طلال چوہدری کا بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف پر جھوٹی تقریر کا الزام عائد کیا ، انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے جس بیوی کو چھ ماہ قبل چھوڑ دیا تھا اسی سے مالی امداد لی۔ طلال چودھری نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے جتنے پیسے اندرون یا بیرون ملک منتقل کئے ہم ان کے قانونی ہونے کو ثابت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی ڈگری لندن اور سوچ لنڈے کی ہے ، ان دونوں کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ، ویسے بھی جب تک بلاول کے ساتھ زرداری کا نام لگا ہوا ہے وہ سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، طلال چودھری نے کہا کہ ہماری جانب سے کبھی کوئی غلط بات نہیں کی جاتی ، ہم اسی وقت غلط بات کرتے ہیں جب پی ٹی آئی کی جانب سے غلط بات کی جاتی ہے ، درحقیقت ہماری زبان انہی لوگوں نے گندی کی ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں دستاویزات جمع کرا دی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب کہنے کو کچھ باقی نہیں رہا ، وہ وزیر اعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وزیر اعظم نے اب تک پارلیمنٹ میں جتنے خطاب کئے وہ ریکارڈ پر موجود ہیں ، نواز شریف کی کامیابی کا یہ ثبوت ہے کہ وہ تیسری بار اس قوم کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain