لاہور، اسلام آباد (نمائندہ خبریں) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائے، وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے لچک دکھائی تو توہین عدالت کا کیس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ یونین کونسل چیئرمین محمد عظمت چودھری ، وائس چیئرمین منصور امین، حافظ ذیشان رشید و دیگر تھے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ یونین کونسل214 کے لیگی بلدیاتی نمائندے یو سی215کے دفتر پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور بارہا ضلعی انتظامیہ کو شکایات درج کرانے کے باوجود نہ دفتر خالی کیا جارہا ہے اور نہ ہی دفتر سے مسلم لیگی قائدین کی تصویریں ہٹانے دی جارہی ہیں اگر چار روز میں ضلعی انتظامیہ نے دفتر خالی نہ کرایا تو تحریک انصاف زبردستی دفتر سے لیگی نمائندوں کا سامان اٹھا کر سڑک پر پھینک دے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شور ڈالنے سے شریف خاندان کی پانامہ سے جان نہیں چھو ٹ سکتی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ درباریوں نے اخلاقیات کا جنا زہ نکال دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ ،فراڈ،کر پشن اور لوٹ ما ر پانامہ چور شریف خاندان کی پہچان بن چکا ہے ، نواز حکو مت نے سابقہ حکو متوں کے کر پشن کے تما م ریکارتوڑ دیے ہیں ، پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلی سپیڈشریف کے زیر سایہ کر پشن کا بازار گر م ہے ، اورنج ٹرین منصوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا فرا ڈ سامنے آچکے ہے جس کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بےرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف کے پاس کوئی سیاسی یا اخلاقی جواز نہیں رہتا کہ وہ وزارت عظم کی کرسی پر بیٹھےں لیکن عنقریب آئینی طور پر بھی وہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت جاتی رہے گی۔پی ٹی آئی کشمیر عنقریب آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں پارٹی کنونشن منعقد کرے پارٹی کو متحرک کرے گی۔کیونکہ کسی بھی وقت ن لیگ کی حکومت جا سکتی ہے اور اس لئے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں کو اپنی تیاریاں جاری و ساری رکھنی چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ہونے والی ایک تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جہانگیر خان ترین کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے بعد پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کیے جارہے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم جمہو رےت ‘آئےن وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہےں سکتے ‘ملک مےں پار لےمنٹ ‘جمہورےت اور اداروں کی مضبوطی تحر ےک انصاف کا مشن ہے اس سے ہی ملک مےں کر پشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ‘تحر ےک انصاف کے خلاف سازشےں کر نےوالوں کو پہلے بھی ماےوسی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ماےوسی کا سامنا ہی کر نا پڑ ےگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ راناثناء اللہ سپریم کورٹ کوہراساں کررہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف عدالت پر اثر انداز ہونے سے باز نہیں آئیں گے، ماضی میں نواز شریف نے سپریم کورٹ پر لشکر کشی کی، میاں صاحبان کامذموم منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ نوازشریف عدالت کو دھمکانےسےگریزکریں،یہ دھمکیاں ان کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستانی عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیئے ہیں قرضوں کے بوجھ تلے دباہر پاکستانی شخص ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہوچکا ہے۔وزیر اعظم مسلسل2018میں ہر قسم کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کررہے ہیں مگر عملاً توانائی بحران کاخاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔