تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارا چنار ایجنسی کا دورہ

پارا چنا ر(ویب ڈیسک ) آرمیچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر گزشتہ روز دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اتوار کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاید باوجوہ نے پارا چنار ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی خیریت دریافت کی اور وہاں پرموجود پیرامیڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج و معالجہ فراہم کیا جائے جبکہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارا چنار دھماکے کے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ۔آرمی چیف کی آمد پر قبائلی علاقے پارا چنار کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain