تازہ تر ین

رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے250گول کرنیوالے پہلے فٹبالر

لندن(آن لائن)وین رونی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔وین رونی نے یہ کارنامہ اسٹوک سٹی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے اختتامی لمحات میں فری کک پر گول کر کے سرانجام دیا۔اس طرح اسٹوک سٹی کے خلاف میچ میں متبادل کے طور پر میدان میں آنے والے وین رونی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 250واں گول اسکور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سر بابی شارلٹن کے نام تھا جنہوں نے 249 گول اسکور کیے تھے۔وین رونی نے 2004 میں 18 برس کی عمر میں ایورٹن سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کا 546 واں میچ تھا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے بہت فخر کی بات ہےلیکن میچ کے نتیجے کے باعث تھوڑی مایوسی ہوئی۔ وین رونی نے کہا کہ جب مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرتے ہوئے یہ سب سوچا بھی نہیں تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain