میلبورن ( نیو زا یجنسیا ں ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راو¿نڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔سوئٹزرلینڈکے راجر فیڈرر نے جاپان کے کائی نیشیکوری کوہراکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔سٹینلاس واورینکا اورجولفریڈتسونگا نے بھی کامیابی سمیٹ کر فائنل ایٹ میں جگہ بنائی۔میلبورن میں کھیلے جا رہے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ اتوار کو اس وقت دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے اینڈی مرے جرمنی کے میشا زویرو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔63 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں مرے کی سروس تین مرتبہ بریک ہوئی اور وہ 5-7 سے سیٹ ہار گئے۔دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مابلہ دیکھنے کو ملا اور زویریو نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے لیکن عالمی نمبر ایک ے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک ہینڈ ریٹرن کے ذریعے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا سیٹ 6-2 اور چوتھے سیٹ میں مرے کو 6-4 سے آو¿ٹ کلاس کر کے ایونٹ کے مردانہ مقابلوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر موجود اویریو نے میچ میں 7-5، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی سمیٹی۔یاد رہے کہ اس سے قبل دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ بھی تیسرے راو¿نڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر باہر ہو گئے تھے۔ایسا گرینڈ سلیم مقابلوں میں 13 سال بعد ہوا ہے کہ کوارٹر فائنل مقابلوں سے قبل ہی فرسٹ اور سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہوں۔اس سے قبل 2004 میں راجر فیڈرر اور لیٹن ہیوٹ فرنچ اوپن کے تیسرے راو¿نڈ میں باہر گئے تھے جبکہ پندہ سال بعد آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی باہر ہو گئے ہیں جب 2002 کے ایونٹ میں لیٹن ہیوٹ اور گستاوو کوئرٹن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔