میلبورن(سپورٹس ڈیسک)دفاعی چمپئن جرمنی کی اینجلق کربرآسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئیں ۔ چوتھے راﺅنڈمیں ٹاپ سیڈ کھلاڑی کوامریکہ کی کو کو وینڈے واگے نے 6-2 اور 6-3 سے مات دی۔ ویمنز سنگلزکے دیگرمیچز میں وینس ولیمز نے جرمن حریف مونا بارتھیل کو مات دیکر راو¿نڈ8 میں رسائی پائی، اناستاسیا پاولیچنکووا نے سویٹلانا کزنٹسووا کو ہرادیا، گاربین مگروز نے سورانا کرسٹینا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں قدم رکھے۔