سڈنی (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر بیسٹ باﺅلنگ کی اور پہلی بار پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں حسن علی نے 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انہوں نے عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ کی وکٹ حاصل کی۔