تازہ تر ین

شریف خاندان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی, کپتان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کی جاری کردہ دستاویزات سے ثابت ہوگیا قطری شہزادے کا خط ،ٹرسٹ ڈیڈ فراڈ اور مریم نواز ہی مے فیئرفلیٹس کی مالکہ ہیں ، نوازشریف سچے ہیں تو عدالت جائیں ، قومی صحافتی ادارے کا ذاتی مفاد میں استعمال نہ کریں ، یہ اللہ کی پکڑ ہے اور شریف خاندان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ قومی لٹیرے اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں تمام تر حربوں کے باوجود کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے آ گیا ہے اور اب اسے جتنا چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اتنے پکڑے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئی سی آئی جے نے پانامہ لیکس جاری کی تو وزیراعظم نے ایوان میں تسلیم کیا کہ ہمارے پاس سارے ریکارڈ اور ثبوت موجود ہیں لیکن میں عدالت میں آجانے کے بعد ثبوتوں کے انبار لگانے کے دعویدار صرف حربے استعمال کررہے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ جرمن اخبار اور برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزات سے ثابت ہو گیا ہے کہ قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ فراڈ ہے جبکہ مے فیئر کی مالکہ مریم نواز ہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ وہ سچا ہے تو ان بین الاقوامی اداروں عدالت میں لے جائے لیکن غیر ملکی میڈیا ہاﺅس بی بی سی کی لندن فلیٹس کی 1993ءمیں خریداری اور جرمن اخبار کی مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز سے متعلق خبر دی نے کے باوجود انہوں نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ان اداروں کو عدالت میں لے جانے سے کترا رہے ہیں ، میں پوچھتا ہوں کہ اگر شریف سچے ہیں تو عدالت جانے سے کیوں کترا رہے ہیں ؟ انہوں نے کہاکہ دراصل ان خبروں نے شریف خاندان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے ، نوازشریف نے ایوان میں کہا کہ ہمارے پاس سارے ثبوت موجود ہیں لیکن پھر ثبوتوں کی بجائے حربوں کو استعمال کرنے لگے اور فلیٹس کے حوالے سے منی ٹریل بھی نہ رہے لیکن البتہ قطری خط سامنے لاکر ایک منی ٹریل دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مے فیئرفلیٹس کے اصل مالک وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز ہیں جبکہ مریم ان کی ٹرسٹی ہیں لیکن جرمن اخبار نے ان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے ، جرمن اخبار کی دستاویزات سچی ہیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قطری خط و ٹرسٹ ڈیڈ دو نوں فراڈ ہیں اور اگر اخبار جھوٹ بول رہا ہے تو پھر شریف ان اداروں اور اس سے وابستہ صحافیوں جس نے یہ خبر دی ہے کہ مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں تو ان کو عدالت لے جانے سے کترا کیوں رہے ہیں ، بی بی سی کی اگر خبر جھوٹی ہے تو اس کیخلاف عدالت کیوں نہیں جاتے ؟عمران خان نے کہاکہ در اصل شریف خاندان نے جھوٹ بولا اور ان غیر ملکی میڈیا ہاﺅسز نے ان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اب یہ اس لئے ان اداروں کو عدالت لے جانے سے کترا رہے ہیں کہ وہاں تو یہ اور بھی پھنس جائیں گے کیو نکہ ان کے پاس اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کر نے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ثبوت نہ ہونے پر اور ان غیر ملکی اداروں کی دستاویزات کے اثر کو دبانے کے لئے قومی صحافتی ادارے کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا ، غیر ملکی خبر کو رد کر نے کے حوالے سے خبر چلا کر ثابت کردیا گیا کہ شریفوں نے قوم کو لوٹا ہے لہذا جو ادارے ان کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو سام نے لے آتے ہیں تو ان کو جواب دینے اور خود کو سچا ثابت کر نے کے لئے عدالتی اداروں کے پاس جانے کی بجائے من گھڑت ہتھکنڈے استعمال کر نے تک جاتے ہیں اور قومی صحافتی ادارے کو اپنی ذاتی غرض کے لئے استعمال کر نے سے پوری قوم کے سامنے ثابت ہو گیا کہ ان کے پاس اپنی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے اس لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جتنا شریفوں کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے اتنا ہی وہ میرے خلاف زہراگلتے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ شریفوں نے اس قوم کو لوٹا ہے اور پانامہ لیکس کی صورت میں اب یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں میں نے تو صرف حق کی آواز بلند کی ہے عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہونا چاہیے ۔عمران خان نے کہاکہ اقتدار میں آکر جیبیں بھر نے اور قومی دولت لوٹ کر بچوں کے ناموں پر اربوں روپے کی جائیداد بنانا اور کاروباری کمپنیاں چلانا قوم سے غداری ہے ، لہذا مجھے برا بھلا کہنے کی بجائے عدالت میں جائیں اگر آپ سچے ہیں تو عدالت فیصلہ دےدی گی اور اگر جھوٹے ہیں تو ہماری بات سچ ثابت ہو جائیگی لیکن ان دستاویزات کے سامنے آنے کے باوجود ان اداروں اور صحافیوں کیخلاف عدالت میں نہ جانے سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ شریف جھوٹے ، مکار ، لٹیرے اور فراڈیے ہیں لہذا اقتدار کی کرسی پر براجمان رہنے کا ان لوگوں کو کوئی حق حاصل نہیں۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا ہمارے پاس منی ٹریل کے سارے ثبوت موجود ہیں۔نوازشریف کا سارا کیس تباہی کی طرف جار ہاہے۔ اگر یہ سچے ہیں تو بی بی سی اور آئی سی آئی جے کو عدالت میں لیکر جائیں۔ انکا کا کہنا تھا کہ پاناما کا معالہ اٹھانے والے صحافی نے تصدیق کی ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں۔ عدالت میں ثبوتوں کی بجائے ٹیکنیکل باتوں کے انبار لگائے گئے۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ میں اقتدار میں آئے بغیر ہی کرپٹ ہو گیا ہوںجو کبھی نہیں ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ قوم سوالوں کے جواب چاہتی ہے مگر انہوں نے ساری قوم کو پھنسایا ہوا ہے کبھی ایک جھوٹ اور کبھی دوسرا جھوٹ۔ خواجہ آصف نے بھی کہا کہ نوے کی دہائی میں لندن فلیٹس خریدے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain