تازہ تر ین

” بہن جی معاف کر دو “

کراچی (آن لائن، این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر نے امداد پتافی کے اسمبلی و پارٹی رکنیت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جان لیں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو اسی اسمبلی کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر نے بلاول بھٹو زداری اور بختاور زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بوتل میں پٹرول ہے اور ماچس بھی میرے پاس ہے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر میں اسمبلی کے اندر ایک مثال بن جاﺅں گی اور یہیں پر خود کشی کروں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو صاحب جس طرح آپ کی والدہ کو شہید کردیا گیا اور آج تک آپ انصاف مانگتے پھر رہے ہیں بالکل اسی طرح میرے بچے بھی آپ سے انصاف چاہتے ہیں اور اگر امداد پتافی کا اسمبلی اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ آپ نے نہ لیا تو پھر خود کشی کے سوا اور میرے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی و انٹرنیشنل سطح پر میری جگ ہنسائی ہوئی ہے اور آپ نے اس واقعہ کا نوٹس بھی لیا اور آپ بہتر جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے اور میری سیاست ختم کی جارہی ہے ، مجھے کام سے روکا جارہا ہے لہذا امداد پتافی کا استعفیٰ بہت ضروری ہوگیا ہے۔ دریں اثناءسندھ کے وزیر برائے ورکس اینڈ سروسزامدادپتافی نے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی ۔ ان کے سر پر چادر اڑھائی اور سر پر ہاتھ رکھا۔نصرت سحر نے تلخیاں بھلا کر معافی قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق پیرکوسندھ ورکس اینڈ سروسز کے وزیر امداد پتافی اجلاس کے دوران نصرت سحر عباسی کی نشست پر گئے اور ان سے جھک کر معافی مانگی اور انہیں بہن کہہ کر سندھی روایات کے مطابق چادر اڑھائی۔ نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا۔اس موقع پر امداد پتافی نے کہا کہ میں انسان ہوں، اس دن مجھ سے غلطی ہوئی، جمعہ کو جوہواا س پرنصرت سحرعباسی سے معافی مانگتاہوں۔نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتہائی قدم اٹھانے کے لیے کہہ چکی تھی، بلاول، بختاور نے بھی اس بات کو سمجھا۔انہوں نے کہا کہ امداد پتافی نے مجھے خود آکر چادر اڑھائی اور مجھے بہن کا درجہ دیا تو میں انہیں معاف کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں بلاول سے ہم کلام تھی کہ میں بھی کسی کی ماں ہوں تو مجھے انصاف دلایا جائے۔ ایوان میں اس طرح کا سلسلہ ہو تو پھر دل ٹوٹتے ہیں، اس لیے میں نے اس معاملے پر اسٹینڈ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی معاف نہ کرتی لیکن بزرگ آئے، وہ شخص خود آیا ، مجھ پر چادر ڈال کر عزت دی گئی ،مجھے بہن کا درجہ دیا گیا اور سندھ کی روایت زندہ کی گئی اس لیے میں نے بات ختم کردی۔نصرت سحر عباسی نے کہاکہ واقعے سے پورے سندھ اور پاکستان کی دل آزاری ہوئی،میری اورمیری فیملی کی دل آزاری ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہرکسی کی خواہش ہے کہ اس کی بیٹی اسمبلی میں آئے،اسمبلی میں اس قسم کا سلوک ہوگا تو خوف پیدا ہوتا ہے۔نصرت سحر عباسی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسمبلی اور باہر ان کاساتھ دیا۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مجھ پر مختلف حلقوں کی جانب سے امداد پتافی کو معاف کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے لیکن میرا مطالبہ ہے کہ امداد پتافی کو فوری طور پر ان کی سیٹ سے برطرف کیا جائے ورنہ میں انصاف نہ ملنے پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لوں گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس کا مسئلہ نہیں پورے سندھ کا مسئلہ ہے،مجھے ذلیل وخوار کیاگیا، میرے بچے بلاول سے انصاف مانگ رہے ہیں۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آصف زرداری صاحب، آپ نے دیکھااسمبلی میں کیا ہوا،انہوں نے بختاور سے بھی انصاف کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزامداد پتافی نے سیئنر وزیر اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑوکے شوکازنوٹس پرتحریری وضاحت دے کر اپنے رویئے پر معافی مانگی تھی ، اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سے دانستہ نہیں بلکہ ناسمجھی میں یہ غلطی سرزد ہوئی ہے، جس پرمیں غیر مشروط معافی کا طلبگار ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain