ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورگزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل ننھے تیمور کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے کے باعث موٹی نظر آنے لگی تھیں، ان کے اس روپ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔لیکن کرینہ بھی فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، ان کے لئے وزن کم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ،انہوں نے ہمیشہ خود کو فٹ رکھا ہے اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کرینہ کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے لوگوں کو دوبارہ حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ ڈیڑھ ماہ قبل والی کرینہ ہیں؟۔ بے بو نہ صرف وزن میں کمی لائی ہیں بلکہ میک اوور بھی کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں،نئے طرز کا خوبصورت ہئیر اسٹائل ان پر بیحد جچ رہا ہے۔
