جودھپور( خصوصی رپورٹ ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق مقدمے میں جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے سلمان خان سے کئی سوالات کیے گئے جس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں اور میں بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی ہوں جب کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔