تازہ تر ین

پی ڈبلیوڈی کا ا نجینئر مگرسینکڑوںکنال اراضی ،بنگلے،بھاری بینک بیلنس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث پاک پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجنیئرظہیر احمد وڑائچ کو گرفتار کیا جس پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ کرپٹ انجنئیر ظہیر احمد کے خلاف ۸ کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے جمع کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا بلکہ ذاتی اثاثوں میں بے دریغ اضافہ بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم ظہیر احمد وڑائچ 13 اگست 1991 میں محکمہ ہذا میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر کی حیثیت سے تعینات ہو ا اور اپنی ملازمت کے دوران ملزم نے محدود آمدن کے باوجود وسیع جائداد جس میں لاہور کے پوش علاقوں میں ۲،۲ کنال کے ۲ مکانات ، ۱ کنال کا پلاٹ اور لاہور کی مشہور ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ایک بنگلا بھی بنایا ۔ اس کے علاوہ ملزم ظہیر احمد نے ضلع فیصل آباد میں ۳۲کنال پر محیط پولٹری فارم کے حصص بھی حاصل کئے ۔ علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ۱۶۰ کنال زرعی زمین اور ضلع فیصل آباد میں ۲۰کنال کی زرعی زمین بھی حاصل کر رکھی ہے۔ مزید برآں ملزم نے اپنے خاندان کے مختلف لوگوں کے نام کئی بنکوں میں اکاﺅنٹس کھول رکھے ہیں۔نیب لاہور نے ملزمظہیر احمد وڑائچ کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے ۱۵ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain