لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقہ میںولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن بدنام زمانہ ملزم احمد عرف بکرا گرفتار، ہزاروں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ بتایا گیا ہے کہ چوکی انچارج سب انسپکٹر انور علی نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ملزم احمد عرف بکرا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروخت کے مقدمہ میں گرفتار ہوچکاہے۔